لاہور(پ ر) کاشتکاروںسے گنے کی مقررہ نرخ پر خریداری یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے ضلع سرگودھاکی شوگر ملوں پر چھاپے مارے ۔ انہوں نے سیال موڑ، بھلوال اور سلانوالی میں واقع 3 شوگر ملز کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر کے اچانک معائنوں کے دوران مختلف مقامات پر کسانوں سے کم نرخوں پر گنا خریدنے والے 9غیرقانونی کنڈے سیل کردیے گئے جبکہ 5 کنڈوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔انہوں نے ملزانتظامیہ کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔