لاہور(پ ر) کاشتکاروںسے گنے کی مقررہ نرخ پر خریداری یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے ضلع سرگودھاکی شوگر ملوں پر چھاپے مارے ۔ انہوں نے سیال موڑ، بھلوال اور سلانوالی میں واقع 3 شوگر ملز کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر کے اچانک معائنوں کے دوران مختلف مقامات پر کسانوں سے کم نرخوں پر گنا خریدنے والے 9غیرقانونی کنڈے سیل کردیے گئے جبکہ 5 کنڈوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔انہوں نے ملزانتظامیہ کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔
وزیر خوراک کا سرگودھا میں 3 شوگر ملز کا معائنہ، 9 غیر قانونی کنڈے سیل
Dec 22, 2017