ود ہولڈنگ ایجنٹس کیلئے ’’ٹیکس کلینک‘‘ کے نام سے سیمینار

Dec 22, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) اور جرمن ادارہ جی ای زیڈکے زیر اہتمام ودہولڈنگ ایجنٹس کے لیئے ’’ٹیکس کلینک‘‘ کے نام سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ممبر لیگل پنجاب ریونیو اتھارٹی کامران علی اور ڈپٹی کمیشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی ضیاء الرحمن نے مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ دی ضیاء الرحمن نے کہا کہ ٹھیکہ جات کی ادائیگیاں کرتے وقت سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کٹوتی کرکے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جمع کروائیں ۔ سیمینار میں سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں