لاہور(لیڈ ی رپورٹر) پنجاب ویمن کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ نکاح نامہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، اسے قوانین اور حقوق کی رو سے کار آمد بنانے کی اشد ضرورت ہے ، نکاح رجسٹرار کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی کے بھی حقوق( با لخصوص خواتین )سلب نہ ہونے میں اپنا کلیدی اور فعال کردار کرے ۔ و ہ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اور شعبہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے تحت تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
نکاح نامہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: فوزیہ وقار
Dec 22, 2017