امریکی دبائو حکومت کی کمزور سفارتکاری کا نتیجہ ہے: پیپلزپارٹی

Dec 22, 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانی کا ادراک کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے امریکی دبائو ن لیگی حکومت کی کمزور سفارتکاری کا نتیجہ ہے، حکومت کی نا اہلیوں کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سسکیاں لے رہی ہے۔میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتی سیکٹر کیلئے دو ماہ کیلئے گیس بند کی گئی لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو سوئی گیس نہیں مل رہی ہے، افنان بٹ اور عاطف چودھری نے کہا ہے کہ غریب عوام کا جینا حکومت نے مشکل بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں