آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن ضلع اٹک کی تنظیم نو

فتح جنگ (نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن ضلع اٹک کی تنظیم نو فتح جنگ میں منعقدہ انتخابی اجلاس میں اتفاق رائے سے ملک محمد مشتاق کو صدر ،عثمان گل خٹک کوجنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو یسی ایشن ضلع اٹک کے انتخابی مشاورتی اجلاس سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز احمد خان کی زیرنگرانی مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے سال2018 کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا اور ملک محمد مشتاق (اٹک) کو صدر ،حاجی محمد ارشد (پنڈیگھیب) کو سینئر نائب صدر،اشفاق احمد (حسن ابدال) نائب صدر،عثمان گل خٹک (جنڈ) کو جنرل سیکرٹری،غلام محی الدین(حضرو) جوائینٹ سیکرٹری،حفیظ الرحمن خٹک کو سیکرٹری اطلاعات اور ملک محمد علی (فتح جنگ ) کو سیکرٹری فناس منتخب کیا گیا اپسما فتح جنگ کے صدر بلال خان،جنرل سیکرٹری محمد ریاض گھگڑ ، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز خان ،ملک عشرت محمود ماجھیا،شاہد محمود اور ملک حفیظ اللہ جنڈنے نو منتخب عہدیدران کو مبارک باد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن