دبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین آل راؤنڈر ایلس پیری نے آئی سی سی کا ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا جبکہ ایمی سیٹرتھویٹ ون ڈے اور بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔ آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی دونوں ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی۔