قوم عمران‘ طاہرالقادری کا ایجنڈا جان چکی الیکشن میں انتقام لے گی: احسن اقبال

مریدکے( نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دھرنوں، سازشوں، ہڑتالوں کے باوجود ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا، ترقی اور خوشحالی کی ٹرین کو کوئی پٹری سے نہیں اتار سکتا۔ پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے چار سالوں میں معاشی بد حالی کو شکست دی، سی پیک جیسے عظیم منصوبے قوم کو دئیے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کیساتھ وفا کیوں کی، پاکستان کو ایک باوقار ایٹمی ملک کیوں بنایا، دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر باتیں کیوں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران ، زرداری، طاہر القادری کا ایجنڈا قوم جان چکی 2018 ء کے انتخابات میں قوم ووٹ کی طاقت سے ان سے انتقام لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...