عدلیہ مخالف تحریک‘ ہائیکورٹ بار آج شریف فیملی کو قانونی نوٹس بھجوائیگی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے عدلیہ مخالف تحریک کا اعلان کرنے پر شریف فیملی کو آج قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔ نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے بار کے عہدیداروں نے کہاہے کہ عدلیہ مخالف تحریک کو عدلیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔لاہورہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ مخالف تحریک چلانے کا اعلان کرنے پر نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کو آج قانونی نوٹس بھجوا دیا جائے گا۔ اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوش ہونے والے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ کو دھمکانا بند کریں۔ سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دئیے۔ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ اگر شریف فیملی نے قانونی نوٹس کا سات یوم میں جواب نہ دیا تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، اور رانا ثناء اللہ سات یوم میں استعفیٰ دیں۔ اگر دونوں عہدیداروں نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیروکلاء کنونشن بلا کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ نے کہا کہ اگر شریف برادران نے عدلیہ مخالف تحریک چلائی تو وکلائ￿ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن