بنوں:37 بچوں کا 65 سالہ باپ گلزار خان چوتھی شادی کا خواہش مند

اسلام آباد (این این آئی)بنوں کے 65 سالہ گلزار خان کے ہاں37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے انہوںنے چوتھی شادی کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلزار خان نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں جن سے ان کے پہلے ہی 36 بچے تھے، جن میں 12 لڑکے اور 24 لڑکیاں شامل ہیں اور اب ایک اور بیٹے کی پیدائش نے یہ تعداد 37 تک پہنچادی ۔گذشتہ برس کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کے باپ سردار جان خلجی کی ایک خبرمنظر عام پر آئی تھی ٗجو 100 بچوں کا باپ بننے کے خواہشمند تھے۔

ای پیپر دی نیشن