سیئول (اے ایف پی) جنوبی کوریا کے شہر جے چیون میں فٹنس سنٹر کی 8 منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ حکام نے آگ کے اس واقعہ کو ملکی تاریخ میں مہلک ترین قراردیا ہے۔ متعدد افراد عمارت میں محصور ہو گئے۔ بلڈنگ میں پبلک باتھ اور ریسٹورنٹس بھی ہیں۔ ریسکیو ایجنسی کے ترجمان نے کہا آتشزدگی سے زہریلا دھواں پھیلنے سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ٹی وی پر تصاویر میں نارنجی رنگ کا دھواں عمارت سے نکلتے اور لوگوں کو مختلف منزلوں پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔ بعض کو زمین پر پڑے گدوں پر کودتے دیکھا۔ 100 فائٹرز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ 2018ء ونٹر اولمپکس کی آج نکالی جانے والی مشعل بردار ریلی منسوخ کر دی گئی۔ منتظمین کے مطابق افسوسناک واقعہ کے سبب اقدام کیا ہے۔