شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) نیب پنجاب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرنے ذاتی آمدن سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی۔ ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ طور پر املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یہ رپورٹ نیب آرڈیننس 1999ء کی دفعہ 23کے تحت طلب کرلی گئی۔ اس ضمن میں انکوائری کے دوران شیخوپورہ میں لاکھوں روپے مالیت کی زمینوں کی فروخت کے الزامات سامنے آئے تھے جس پر نیب نے فرزانہ راجہ اور دیگر افراد کے خلاف انکوائری کے سلسلہ میں یہ رپورٹ طلب کرلی۔