پشاور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رکن ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ نے فنڈز نہ ملنے پر وزیر بلدیات کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔ وہ دیر سے صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیربلدیات نے دوسرے حلقوں کو فنڈز جاری کیے ہیں مگر انکے علاقے کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔