سب کو پتہ ہے میٹرک پاس بڑے عہدوں پر بیٹھ جاتے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی(وقائع نگار)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سب پتہ ہے میٹرک پاس بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔عدالت نے گلستان جوہر میں 300 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ کیس میں 16 ملزموں کی ضمانت مسترد کر دی۔ نیب کے اہلکاروں نے کمرہ عدالت کے باہرملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں میں کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ انچارچ عرفان یوسف زئی بھی شامل ہیں۔ وکلا صفائی نے کہا ہمارے موکل نے کچھ نہیں کیا وہ پڑھے لکھے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ چاہتے ہے کہ شہر میں چائنہ کٹنگ ہو، شہر میں چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے یہ معصوم ہے تو ذمہ دار کون ہے،نیب نے مرکزی ملزم فیروز بنگالی کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ ملزم نے وکیل کی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...