نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ ، ائرفورس، نیوی اور اسلام آباد کی فتح

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 64 ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 2017ء میں ائرفورس، نیوی اور اسلام آباد کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ سکھر میں جاری چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز پہلا میچ ائرفورس اور ایچ ای سی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ائرفورس ٹیم نے تین کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مدثر نے دو جبکہ عدنان، مشتاق اور عالمگیر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے محمد عابد، عمار احمد اور عاشر طارق نے ایک ایک گول کیا۔ نیوی اور ریلویز کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں نیوی نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول حمزہ وحید نے کیا۔ صوبائی پول میں اسلام آباد نے گلگت بلتستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے ہرایا۔ اسلام آباد کی جانب سے منیب نے دو جبکہ زین العابدین اور عمر مرتضٰی نے ایک ایک گول کیا۔ گلگت بلتستان کی جانب سے واحد گول امتیاز احمد نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...