اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے وزارت داخلہ کا جواب عدالت میں پڑھ کرسنایا۔ جواب میں کہا گیا ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ملی مسلم لیگ پہلے لشکر طیبہ پھراس کے بعد جماعة الدعوة کے نام سے کام کر رہی تھی،پابندی کے بعد یہ نئے نام سے پارٹی رجسٹر کروارہے ہیں۔جس پر ملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل میں کہا کہ ملی مسلم لیگ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہی۔ ہر کام قانون کے دائرے میں ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن