ڈاکٹر عاصم نے وزارت داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے وزارت داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔دائر کی گئی درخواست میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سیکشن آفیسر کو فریق بنایا گیا اور موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے مستقل طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے برعکس ڈاکٹر عاصم کوصرف بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، عدالت نے دوبارہ نام نکالنے کا حکم دیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ واضح احکامات کی حکم عدولی پر عدالت متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن