وزیراعظم اور چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Dec 22, 2018

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) سیٹلائٹ ٹائون بہاولپور کے شہری فرحت اقبال کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور میں وزیراعظم عمران خان، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے اور عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ ہائیکورٹ آفس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف کیس دائر کیا گیا ہے جس پر دفتری کارروائی کی جارہی ہے تاہم دفتر نے اس کیس کی تفصیلات اور مندرجات بارے کچھ نہیں بتایا۔

مزیدخبریں