قومی اسمبلی آمد پر مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،خواجہ سعد رفیق 11 بجکر56 منٹ پر ایوان میں آئے ان کی آمد پر اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا خواجہ سعد رفیق نے تمام اپوزیشن کے قائدین سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا جب وہ مسلم لیگ(ن) کے اراکین کی نشستوں کی طرف آئے تو وہ اراکین سے گلے ملے جب وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے تو مسلم لیگ(ن) کے اراکین ان کی نشست پر آکر انہیں ملتے رہے۔ان کی نشست پر مجمع لگ گیا۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر کا آغاز فیض احمد فیض کے اشعار’’کرو کج جبین پہ سر کفن میرے قاتلوں کو گماں نہ ہو،کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا ،جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے،رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا‘‘۔اسی طرح سے انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام جمہوریت زندہ باد ،پارلیمنٹ زندہ باد اورآئین پاکستان زندہ باد ،زندہ باد،زندہ باد پر کیا۔خواجہ سعد رفیق کی تقریر مصالحانہ تھی انہوں نے اپنی تقریر میں مل کر ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا لیکن ان کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جذباتی تقریر نے اپوزیشن کو شور مچانے پر مجبور کر دیا ،اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے جس سے ایوان میں ہنگامہ ہوتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...