اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذہبی تعلیمات میں انسانی خدمت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ چرچ سے وابستہ افراد نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجات انسانیت کی خدمت سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ صدر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں چرچ کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کے لئے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
مذہبی تعلیمات میں انسانی خدمت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے‘ عارف علوی
Dec 22, 2018