لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور نئے پاکستان کی تعمیر میں سب کو ٹیم ورک کے طورپر آگے بڑھنا ہے۔ نئے پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج کم ہوگی اور سماجی و معاشی انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے تبدیلی کا خواب پورا ہوگا اور یہی تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے۔ وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں لیکن فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں ملا۔ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں گورننس کو بہتر بنا کر عام آدمی کی توقعات کو پورا کریں گے۔کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا ہے۔ سابق ادوار میں عوام کو خالی دعوﺅں سے بہلایا گیا اور زبانی جمع خرچ سے کام چلاےاگےا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں کیونکہ ہم دعوﺅں پر نہیں، عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دےںگے۔ تحرےک انصاف کی حکومت عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔ عمران خان نے سادگی اورکفاےت شعاری کی نئی مثال قائم کی ہے ۔صوبے میں ہر سطح پر کفایت شعاری اور بچت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور صوبہ پنجاب اپنے کپتان کی توقعات کو پورا کرے گا۔ ماضی مےں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود رکھا گیا ۔ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی جس کے نتےجے مےں ےہ علاقے محرومےوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے۔ حکومت دور دراز علاقوں میںبنیادی سہولتیں مہیا کرے گی۔ عوامی فلاح اور ترقیاتی پروگراموں کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں۔ نئے پاکستان کی تعمےر وترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہےں ہونے دی جائے گی ۔تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔ عمران خان کی قیادت میںملک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن پر پیغام میں وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور نئے پاکستان میں خواتین کو حقوق کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا اور ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کو میدان عمل میں اپنا بھرپور کردارادا کرنا ہے۔ اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار نے جناح ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی نعش ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور سی سی پی او لاہور سے رپور طلب کرلی ہے۔ عثمان بزدار نے سینئر کالم نگار مقتدا منصور کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار