اسلام آباد (آئی این پی) چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے‘ وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں‘ حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ جمعہ کو چینی سفیر یاﺅ جنگ نے اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے انعقاد کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کا ساتھی ہے۔ 25 ہزار پاکستانی سٹوڈنٹس چائنہ میں زیر تعلیم ہیں حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پاکستان سے تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس تعلیم کی بہت بڑی تاریخ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے چین کا دورہ کیا۔ چین نے پاکستانیوں کے لئے سکالر شپ کا اعلان کیا۔ چین ایسا ملک ہے جو پاکستان میں ترقی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔
چینی سفیر