اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منسوخ

Dec 22, 2018

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منسوخ کردی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کی طرف سے عدالت کے روبرو تسلیم کیا گیا کہ ملزم کے خلاف مالی بے ضابطگی کی کوئی شہادت نہیں مل سکی۔ فاضل عدالت نے اس کے باوجود معروف اینکر کی ضمانت منسوخی کا حکم سنا دیا۔

مزیدخبریں