شکرگڑھ+ نارووال (نامہ نگاران) برساتی نالہ سے بھارتی ساختہ 16پونڈ وزنی مارٹر شیل بر آمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضہ میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ شکرگڑھ، ظفروال روڈ پر تھانہ صدر کے گائوں بجاڑ کے قریب برساتی نالہ بسنتر کی شاخ ہڈلہ سے مارٹر شیل برآمد ہوا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے مقامی کسان نے مارٹر شیل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال کی ٹیم کو طلب کیا۔
شکرگڑھ: برساتی نالے سے بھارتی ساختہ 16 پونڈ وزنی مارٹر شیل برآمد
Dec 22, 2018