چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ نماز فجر مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی ترقی، خوشحالی کیلئے دعا کی

Dec 22, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی))چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ریاض سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر شوری کونسل اور گورنر آفس مدینہ کے سینئر حکام نے چیئرمین سینیٹ اور وفد کے ارکان کا استقبال کیا ۔چیئرمین سینیٹ اور وفد کے ارکان نے نماز فجر مسجد نبوی میں ادا کی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ چیئرمین سینیٹ مسجد نبوی میں ادا کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں