اسلام آباد (جاوید صدیق) افغانستان کے نئے سفیر شاکر اﷲ عاطف مشال گزشتہ روز اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ آئندہ چند دنوں میں اپنی اسناد تقرر صدر پاکستان کو پیش کریں گے۔ افغان مسئلہ کے حل کیلئے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا جو آغاز ہوا ہے اس میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان مذاکرات کا ایک دور ابوظہبی میں منعقد ہو چکا ہے جبکہ اگلا دور سعودی عرب میں ہو گا۔ اس مرحلہ پر اسلام آباد میں افغان سفیر کی عدم موجودگی محسوس کی جا رہی تھی۔ عاطف مشال کے پیش رو عمر زاخیل وال سفارت کاری کو چھوڑ کر سیاست کی دنیا میں چلے گئے ہیں۔ وہ افغانستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کیلئے نئے افغان سفیر شاکر اﷲ عاطف مشال اسلام آباد پہنچ گئے
Dec 22, 2018