ریاض فتیانہ چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون انصاف منتخب‘ سعد رفیق ان کے جاری پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آئیں گے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے ریاض فتیانہ کو چیئرمین مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف منتخب کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ریاض فتیانہ کی طرف سے جاری پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آئیں گے۔ اب ان کے پروڈکشن آرڈر چیئرمین قائمہ کمیٹی جاری کریں گے۔ مجلس قائمہ کے اجلاس کی کارروائی کے دوران خواجہ سعد رفیق نے ریاض فتیانہ کی چیئرمین قائمہ کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب کی تعریف اور کہا کہ جب وہ انسانی حقوق کی مجلس قائمہ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے اہم امور کا نوٹس لیا تھا ان کی کارکردگی ماضی میں بھی بہتر رہی ہے۔
فتیانہ چیئرمین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...