ضمنی بلدیاتی انتخابات: لاہور میں مسلم لیگ (ن) 4، پی ٹی آئی نے 2 نشستیں جیت لیں

Dec 22, 2018

لاہور (نیوز رپورٹر+ نمائندگان) لاہور میں 6 یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج میں چار جنرل ممبرز مسلم لیگ (ن) اور 2 جنرل ممبرز پی ٹی آئی کے کامیاب ہو گئے۔ لاہور میں 6 یو سی میں ضمنی انتخاب گزشتہ روز ہوئے۔ پولنگ کا مرحلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر مکمل ہوگیا۔ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے یونین کونسل 30 میں وارڈ نمبر2 میں جنرل ممبر کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عدیل کامیاب ہوئے۔ یو سی 65 کی وارڈ نمبر 3 میں پی ٹی آئی کے عظیم الرحمان کامیاب ہوئے۔ یو سی 148 میں پی ٹی آئی کے امیدوار فاروق احمد ہدا جنرل ممبر کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ یونین کونسل 168 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امجد وائیں وارڈ نمبر1 میں کامیاب ہوئے۔ یونین کونسل 172کی وارڈ نمبر4 میں مسلم لیگ (ن) کے راحیل حسین کامیاب ہوئے اور یونین کونسل 224 کی وارڈ نمبر4 میں مسلم لیگ (ن) کے اصغر علی شاہ کامیاب ہوئے۔ دریں اثناء صوبے کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کامیابیاں حاصل کیں۔ چنیوٹ میں وارڈ نمبر 34میں انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ عبدالرحمان خالد نے 831ووٹ لیکر مد مقابل امیدوار محمد نواز سیال سے 531ووٹ کی برتری حاصل کرکے منتخب ہوگئے ۔ محمد نواز نے 274ووٹ لئے۔بصیر پور میں دو بلدیاتی وارڈز کے انتخاب میں ایک نشست پی ٹی آئی جبکہ دوسری مسلم لیگ (ن) نے جیت لی۔ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 6 میں تحریک انصاف کے میاں خالد امتیاز وٹو نے مسلم لیگ (ن) کے فیاض کھوکھر کو 2 ووٹوں جبکہ یونین کونسل 115 پھلانتولی کے وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے سید شان رسول عرف انوار شاہ نے آزاد امیدوار سید توثیق حیدر شاہ کو 226 ووٹوں سے شکست دی۔اوکاڑہ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر20 میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے اُمیدوار رائو محمد تقی نے633ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمد نعیم 606ووٹ حاصل کر سکے۔ میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کے وارڈ نمبر 2 انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد بوٹا 458ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل آزاد اُمیدوار چوہدری نوراحمد 443ووٹ حاصل کرپائے۔ عارفوالہ میں محلہ اقبال نگر وارڈ نمبر میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد رضوان نے 746 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار صدام حسین نے 451 ووٹ حاصل کئے۔ دینہ میں یو سی لہڑی میں جنرل کونسلر کی نشست پر تحریک انصاف کے راجہ مختار احمد 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار راجہ پرویز اختر عرف خوشتر 557 حاصل کرسکے۔

مزیدخبریں