نواز شریف نے شہباز کو زرداری سے بچنے کا مشورہ دیدیا : فیاض چوہان

لاہور(نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو آصف زرداری سے بچنے کا مشورہ دیا ہے، آصف زرداری نے اپنا نام اٹھارویں اور بلاول بھٹو نے انیسویں ترمیم رکھ لیا ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف اور نواز شریف کی پارلیمنٹ کی راہداریوں میں کانا پھوسی ہوئی ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں، کیسز کھلے ہیں تو میثاق جمہوریت یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کا سہرا آل شریف کے سر سجتا ہے، نواز شریف نے چھانگا مانگا اور خرید و فروخت کی سیاست کی ہے، اسفند یارولی، فضل الرحمن اگر ٹھیک ہیں تو ان حالات کا ذمہ دار کون ہے۔ خادم اعلیٰ کے پاس دو تہائی اکثریت تھی لیکن صوبہ نہیں بنایا اب یاد آرہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے، جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے ایک سال کے اندر اس کو آگے لے کر جائیں گے۔دریں اثناءالحمراءآرٹس کونسل میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب میں وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے لاہورآرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اورمسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی قسم کی انتہاءپسندی نہیں ہے ، تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے کلیدی کردارادا کیا۔بعدازاں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے یونیوسٹی آف لاہور میں بھی کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی آف لاہور کا شکر گزارہوں جنہوں نے مجھے ہمارے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع دیا ۔ میں یونیورسٹی آف لاہور کو ان کی تعلیم اور تحقیق کی شعبے میں گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاکستان میں رنگ ،مذہب اور ثقافت کی کوئی تقسیم نہیں رکھی جائے گی، سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے ، ہمارے اقلیتی بھائیوں نے تبدیلی کے لئے ہر موقع پر اپنے کپتان کا ساتھ دیا ہے۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رﺅف سمیت ملکی اور غیر ملکی طلباءاور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، کرسمس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔ مزید برآں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے خانہ فرہنگ ایران میںؒ پورے صوبے سے آئے فارسی زبان کے اساتذہ اور ماہرین کے اعزاز میں رکھی گئی نشست میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ایران میں موسم خزاں کے اختتام پر اور سرما کے آغاز پر منائے جانے والے روائتی تہوار شب یلدا کی مناسبت سے بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...