لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف علاقوں کے سینکڑوں شہریوں نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ آفس کے کانفرنس ہال میں سینکڑوں مرد و خواتین آئے۔ حسب معمول جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں سے ملنے آگئے۔ وزیراعلیٰ سے شہری نے سوال کیا سردار صاحب! میڈا کم کڈنڑ تھیسی، وزیراعلیٰ کا جواب ’’کیوں نہ تھیسی، ہن سارے کم تھیسن‘‘۔ وزیراعلیٰ ہنستے مسکراتے شہریوں سے مصافحہ کرکے احوال پوچھتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے درخواستیں لے کرمتعلقہ حکام کو فوری دادرسی کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے کام کرنے آئے ہیں،کوئی کوتاہی یا لاپروائی برداشت نہیں ہوگی۔ مہمانوں کی چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی اور لوگ سردار عثمان بزدار سے مل کر خوش ہوتے اور تصویریں بناتے رہے۔