شمالی وزیر ستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سکیورٹی اہلکار زخمی کراچی‘ ڈی جی خان‘ 6دہشت گردگرفتار

بنوں ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ+ بیورورپورٹ) شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ علاقہ بویا میں رات کے وقت نامعلوم حملہ آواروں نے گشت کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی زخمیوں کی شناحت سپاہی حسین اور عمران کے نام سے ہوئی۔بہادر آباد کراچی پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردی کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں میں رحمت علی اور صابر شاہ شامل ہیں ۔دریں اثناءسی ٹی ڈی نے ڈی جی کینال کے قریب کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہینڈ گرینڈ ، پسٹل اور نقدی برآمد کر لی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
اہلکار زخمی

ای پیپر دی نیشن