آزاد کشمیر میں ”ون ڈے ود پاک آرمی“ کا انعقاد کیا گیا

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ ڈونگی رینج میں ”ون ڈے ود پاک آرمی“ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کی جانب سے جنگ و امن میں کی جانے والی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔پاک فوج کی اے کے ففٹین رجمنٹ نے کھوئی رٹہ ڈونگی رینج میں ”ون ڈے ود پاک آرمی“ کا انعقاد کیاجس میں اسکولز اور کالجز کے طلباءاور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد شرکت کی۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے کمپاﺅنڈ کلیئرنس، دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور رسوں کے ذریعے زمین پر اترنے کے مظاہرے کئے۔عوام الناس کےلئے نمائش میں جدید ہتھیار رکھے گئے، بچوں، خواتین اور مردوں کو فائرنگ کرنا بھی سکھایا گیا، جدید ہتھیاروں کی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دوستانہ میچ بھی کھیلے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل کمانڈنگ آفیسر 23Divمیجر جنرل سلمان فیاض غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیور کشمیریوں نے بنیاد پاکستان اور استحکام کے لے جو عظیم داستانیں رقم کیں وہ لازوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
آزاد کشمیر آرمی

ای پیپر دی نیشن