بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن اب انتظامیہ کو ایک نئی مشکل کا سامنا ہے۔سگریٹ کے عادی افراد نے ’’ای سگریٹ‘‘کا استعمال شروع کر دیا ہے اور اس میں روبروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس بارے میں بیجنگ تمباکو کنٹرول ایسوسی ایشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔