دنیا کے194ممالک اقوام متحدہ میں اصلاحات چاہتے ہیں:ملیحہ لودھی

اسلام آباد(آن لائن) اقوام متحدہ میںمستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے 40 سے 50 برسوں میں اقوام متحدہ کے امن پروگرام میںکردار ادا کرنے پر پہلے 3 ممالک میں آتا ہے اقوام متحدہ کو مزید با اثر ہوناپڑے گا۔ اقوام متحدہ کے 194 ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام متحدہ میںاصلاحات کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد پیش کی ہے اس سے ان لوگوں کی تقویت ملتی ہے جن کے پاس حق خود اداریت نہیں ہے۔ پاکستان پچھلے 40 سے50 سال اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار اداکرنے پر دنیا کے پہلے 3 ممالک میں آتا ہے، اقوام متحدہ کو مزید پر اثر ہونا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے 194 ممالک اس بات پر متفق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...