عوام تبدیلی سرکار کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے اکتا چکے:رانا تنویر

Dec 22, 2018

فیروزوالہ ( نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وعدوں سے انحراف کٹھ پتلی حکومت کو عوام نے صفر کر دیاہے ، عوام تبدیلی سرکار کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں سے اکتا چکے ہیں حکومت زبانی جمع خرچ سے نہیں چلتی بلکہ حکومت میں آکر ملک و قوم کے لیے بہت کچھ کر نا پڑا ہے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام صحت تعلیم اور روزگار کی صورتحال سے پریشان ہیں موجود ہ حالات میں ریلیف ملنا تو دور کی بات عوام سے ان کی بنیاد ی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہیں، ان خیالا ت اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما محمود اختر گوریہ، ملک ضیاء اللہ، یوسی چیئر مین نوید احمد چوہان، یوسی چیئر مین ملک ظہیر احمد اور دیگر ارکان موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے تمام دعوے دیوانے کے خواب ثابت ہو ئے ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ابھی دو ر دور تک نام و نشا ن نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے ۔

مزیدخبریں