کراچی(کرائم رپورٹر) شاہراہ نورجہاں پولیس نے خود کو اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے تبادلے اور تقرریاں کرانے اور کاروباری شخصیات سے بھتہ وصول کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد نعیم کھوسہ عرف ڈاکٹر ذوالفقار شاہ عرف مقبول احمد شیخ خود کو ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹری ظاہر کرکے تعلیم‘ صحت اور پولیس کے محکموں میں تبادلے اور تقرریاں کراتا تھا۔ اس کی گرفتاری ایک تاجر اسلام الدین کی شکایت پر عمل میں آئی جس سے اس نے 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا۔