9 سالہ بچی عائشہ کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لوہار ی گیٹ میں نو سالہ بچی عائشہ کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں تیس مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ پولیس تاحال اس کیس کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے ۔ پولیس کے مطابق پولیس بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ جبکہ بچی کے ماموں اور خالہ سمیت چار افراد کا ڈی این اے کرانے کے لئے نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کی ڈی این اے رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن