لاہور( لیڈی رپورٹر)ر قائم مقام وائس چانسلرلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور نے کہاہے کہ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی نے تعلیمی اور انتظامی شعبے میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ تمام سٹاف کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے یونیورسٹی انتظامیہ مذہب اور رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر ہر سٹاف ممبر کی خدمات کی بھرپور پذیرائی پر یقین رکھتی ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ کے مسیحی سٹاف کے اعزاز میں منعقدہ کرسمس پارٹی کے موقع پر کیا ۔آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔