کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سینئر زکی پارٹی کیلئے جدوجہد اورخدمات کی روشن تاریخ موجود ہے جو جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی شہید زوالفقار علی بھٹو، شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے پیپلز پیرامیڈیکل بے لوث خدمات سرانجام دی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عملیت پسند جماعت ہے جس کا دوسرا نام بھٹو ازم ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ وفاقی اور موجودہ صوبائی حکومت سندھ میں روز گار‘کسانوں‘مزدورںاور خواتین کے حقوق کیلئے کام کررہی ہے۔آمریت کے دور میں ملوں اور کارخانوں سے برطرف کئے جانے والے ملازمین کو سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت نے بحال کیا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار پیپلز پیرا میڈیکل پاکستان کی جانب سے نئے سال 2019کے حوالے سے منعقدہ کیلینڈر کی تقریب رونمائی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔واضح رہے کہ سال نو 2019 کے کیلنڈر کے اجرا کی
پییلز پارٹی عملیت پسند جماعت ہے جسکا دوسرا نام بھٹوازم ہے: قائم علیشاہ
Dec 22, 2018