عظیم کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کا 84واں یوم پیدائش

Dec 22, 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی حنیف محمد کا آج 84واں یوم پیدائش ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں معروف سرچ انجن گوگل نے بھی خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔حنیف محمد پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے انہوں نے پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ اور فرسٹ کلاس میچ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکاڈ بھی اپنے نام کیا۔حنیف محمد نے ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے طویل اننگز کھیلنے کا بھی عزاز حاصل کیا۔حنیف محمد کو ان کے شاندار کھیل پر لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا تھا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے 1958 میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا۔81 سالہ حنیف محمد نے اپنے کیریئر کا آغاز 18 اکتوبر 1952 کو بھارت کے خلاف دہلی میں میچ کھیل کر کیا جب کے اپنا آخری میچ اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلا۔محمد حنیف طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 11 اگست 2016 کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔حنیف محمد کی وفات کے موقع پر برطانیہ میں لارڈز کرکٹ گرانڈ میں برطانیہ کا جھنڈا آدھا سرنگوں کیا گیا جو صرف شاہی خاندان کے افراد کی وفات پر کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں