اسماعیل حانیہ کی سابق امیر قطر سے ملاقات،قومی دن پر مبارکباد پیش کی

دوحا(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل حانیہ نے سابق امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے سابق امیر قطر کو قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقعے پر دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔اسماعیل ھنیہ نے قطر کی طرف سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت، مقامات مقدسہ القدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے عوام کی مدد اور مشکل وقت میں فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...