داعشی جنگجوئوں کے بچوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جائیگا : عراقی حکومت

Dec 22, 2019

بغداد (اے پی پی) عراقی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے عراقی وزارت خارجہ دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے داعش کے 598 بچوں کوان کے ملکوں میں بھیج رہی ہے ۔عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا ہے کہ داعش کے یہ بچے ترکی ، روس ، تاجکستان ، آذربائیجان ، جرمنی ، فرانس ، سوئیڈن ، جارجیا ، بیلاروس ، یوکرین ، الجزائر ، ازبکستان اور قزاخستان سے تعلق رکھنے والے داعشی عناصر کے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ انہوں نے تمام ملکوں کے سفارتخانوں اور متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ عراق سے قانونی معاملات طے کرکے اپنے اپنے ملکوں کے بچوں کو قانونی کارروائیاں مکمل کرکے بغداد سے اپنی تحویل میں لیں ۔

مزیدخبریں