طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ مصراتہ میں موجود ملیشیائیں لیبیا میں ترکی کی مداخلت کی راہ ہموار کررہی ہیں۔ ہم لیبیا پر ترکی کی یلغار کو مسترد کرتے ہیں اور پوری قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی بندرگاہوں کے راستے لیبیا میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جنرل المسماری نے نقشے کی مدد سے بتایا کہ ترکی کس طرح لیبیا میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔