لاہور(کورٹ رپورٹر) اضافی سکولز فیسوں کی وصولی اور متعلقہ حکام کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں اور اضافی فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے درخواست پر کل 23 دسمبر کو سماعت ہوگی۔
سکولوں کی اضافی فیس‘ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرانے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Dec 22, 2019