شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز سے محروم

Dec 22, 2019

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کو ارشد علی نے بتایا کہ میں نے کامران مارکیٹ میں راجہ بازار کا راستہ پوچھا تو گاڑی میں سوار تین افراد نے مجھے لفٹ دے کر بٹھا لیا مجھ سے 90 ہزار روپے کی رقم چھین لی بعد میں مجھے واپس کامران مارکیٹ لے آئے اور میرے اے ٹی ایم سے دس ہزار روپے نکلوا کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو ثاقب الرحمٰن نے بتایا کہ خیابان سرسید میں مدعی میزان بینک کے اے ٹی ایم میں رقم نکال رہا تھا اسی دوران دو ڈاکو اندر داخل ہوگئے اور مجھ سے نکلوائی گئی رقم70 ہزار روپے اور موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد نعمان نے بتایا کہ گلریزii میں گاڑی سے میری بیوی کا پرس چوری کرلیا گیا تھانہ بنی کو آفتاب احمد نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری دکان میں داخل ہوئے اور مجھ سے 90 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو شاہدہ ثناء نے بتایا کہ پیر مہر ٹائون میں میرے9 لاکھ40 ہزار روپے مالیتی 13 جوڑے طوطے چوری ہوگئے تھانہ روات کو دلشاد احمد نے بتایا کہ بگا شیخاں میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے پانچ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ سول لائن کو چوہدری تنویر نے بتایا کہ گلستان کالونی میں میرا پرس چوری کرلیا گیا جس میں70 ہزار روپے تھے تھانہ نیو ٹائون کو نعیم اشرف نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میری گاڑی گن پوائنٹ پر روک کر مجھ سے پانچ لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو تحسیب احمد نے بتایا کہ دوبئی پلازہ سے دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ چونترہ کو نازلی زوجہ شہزاد نے بتایا کہ میرے گھر دو ڈاکو داخل ہوئے 70 ہزار روپے کی نقدی ، 360 گرام سونا اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ روات کو قاصد بشیر نے بتایا کہ چک بیلی روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے موٹر سائیکل نمبرRIX - 8358 ، ایک ہزار روپیہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔نہ ائر پورٹ کوزبیر خان نے بتایا کہ فضل ٹائون میں میری GLI کار نمبرJK - 697 چوری ہوگئی تھانہ نصیر آباد کو محمد حنیف نے بتایا کہ میری آلٹس کرولا کار نمبرANZ - 387 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو شعبان احمد نے بتایا کہ خیابان سرسید2 میں میری پک اپ نمبرRIS - 2091 چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو علی شاہ نے بتایا کہ الہ آباد میں میرا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ریس کورس کو محمد ادریس نے بتایا کہ ڈھوک بنارس میں میرا موعٹر سائیکل نمبرRIR - 2367 چوری ہوگیا۔تھانہ آر اے بازار کو محمد سلیم اصغر نے بتایا کہ مغل آباد میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIN - 3477 چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو عمر فاروق نے بتایا کہ پنڈورہ سے میرا موٹر سائیکل نمبرAYL - 320 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو محمد افتخار نے بتایا کہ رانیہ مال سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 2124 چوری ہوگیاتھانہ رمنا کو سعد احمد نے بتایا کہ سیکٹر جی ٹین ون میں گھر کے باہر سے میری کرولاکار نمبرAZL - 205 چوری ہوگئی تھانہ مارگلہ کو عمر سلطان نے بتایا کہ سیکٹر ای ایٹ میں فیصل مسجد کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبرSGM - 3349 چوری ہوگیا۔

مزیدخبریں