نواز شریف نے ذاتی عناد میں مشرف کا کیس خصوصی عدالت کے سپرد کیا : فردوس عاشق

سیالکوٹ (نامہ نگار) پاک فوج کی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے۔ نواز شریف نے ذاتی عناد اور بغض پر مشرف کا کیس خصوصی عدالت کے سپرد کیا تھا۔ ن لیگ اپنے ہی بیانیے میں دھنسی ہوئی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ بلاول کی بڑھکیں لوگ سنتے رہتے ہیں سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے نیب میں جا کر منی ٹریل کا حساب دیں۔ مریم نواز کی درخواست کابینہ کے سامنے آئی تھی اس کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق ہو گا۔ میرے علم میں نہیں مریم نواز کو اپنے والد کی تیمار داری کے لئے جانے کی اتنی جلدی کیوں ہے یہ کس حیثیت سے جانا چاہتی ہے، نرس یا ڈاکٹر۔ ڈاکٹری تو انہوں نے راستے میں ہی چھوڑ دی تھی۔ جوآگ کشمیر میں لگائی گئی آج اس میں پورا بھارت جل رہا ہے۔ مودی کے خلاف عوام سڑکوں پر ہے۔ پاکستانی عوام ، حکومت اور افواج پاکستان یکجہتی کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...