ا مید ہے نئے چیف جسٹس قوم اور اداروں کو جوڑنے میں کردار ادا کریں گے: فواد چوہدری

Dec 22, 2019

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے نئے چیف جسٹس گلزار احمد کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں ہیں۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آہنگ ہو گی، خدا ان کا مددگار ہو آمین۔

مزیدخبریں