حضرو(نمائندہ نوائے وقت )سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک میں آئینی اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھا شگون نہیں ہوتا بدقسمتی سے ماضی میں بھی ایسے ہی واقعات رونما ہوئے جن کی وجہ سے نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے اداروں کی عزت و وقار آئین میں درج ان کی حدود میں ہی مضمر ہے نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹا پر مبنی مقدمات کے باوجود ان پر کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی اور عدلیہ کے فیصلے بھی کرپشن سے متعلق ان کی بے گناہی کا اعلان کر رہے ہیں ایسے حالات میں حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کر رہا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آ چکی ہے پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے باوجود سردیوں کے آغاز سے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے اس کے برعکس جس پر چور اور ڈاکو ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرتے رہے ہیں ۔