اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت قانون و انصاف نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کوتاحال کوئی ریفرنس نہیں بھیجا گیاہے، ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اس سلسلے میں ریسرچ کا عمل جاری ہے کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی اور اس کا سورس کون ہے۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ترکی کے دورے سے گزشتہ روز ہفتے کو واپس آئے ہیں۔
جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف جوڈیشل کونسل کو ریفرنس نہیں بھیجا‘ افواہ کی تحقیقات کر رہے ہیں: ترجمان وزارت قانون
Dec 22, 2019