ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کی ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست

لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی/ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔ والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔ عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اْن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد سے ملاقات کیلئے چھ ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت قانون کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کی درخواست پر سفارشات تیار کی ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی گئیں ہیں۔ حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا۔جو منگل کو کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،لاہور ہائی کورٹ نے مریم کی دائر درخواست پرحکومت سے موقف طلب کیا تھا اس حوالے سے حکومت نے وزیر قانو ن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے جبکہ نیب پہلے ہی ای سے ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی مخالفت کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن